مقبوضہ کشمیر، گزشتہ ماہ 9 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 51 واں دن: کاروبار حیات بدستور معطل

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نو مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔

کے ایم ایس کے مطابق پرامن مظاہرین پر تشدد سے 7 کشمیری شدید زخمی بھی ہوئے۔

اسی ماہ کے دوران قابض فوج نے حریت رہنماؤں سمیت 806 کشمیریوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

کے ایم ایس کے مطابق گزشتہ ماہ دھماکہ خیز مواد سے 2 گھروں کو بھی تباہ کیا گیا۔

تفصیل پڑھیں: میر پور آزاد کشمیر میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں قیدیوں کی رہائی اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سے پابندیوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسزاور 2 ہلاکتوں کے باوجود ہزاروں کشمیری قید ہیں، قیدوں کو نامعلوم مقامات پران کے لواحقین سے دور رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کو نظربند اور بعض کوجیلوں میں قید کیا ہوا ہے، حریت رہنما یاسین ملک اورآسیہ اندرابی کوجھوٹےمقدمات میں قید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 سےمقبوضہ کشمیرمیں اسکولز،کالجز بند ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سےطلبہ آن لائن تعلیم بھی حاصل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کررہی ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر توجہ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت حریت رہنماؤں اورکشمیریوں کی رہائی یقینی بنائے، پاکستان کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھےگا۔


متعلقہ خبریں