کورونا وائرس: ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی


تہران: ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 138 افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 36 ہوگئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہزار 593 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: ایران میں 21.3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان

ایرانی وزارت صحت کے مطابق مل بھر میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 473 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کورونا وبا سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔

ایران نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے امریکہ سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم امریکہ نے پابندیاں اٹھانے سے انکار کیا۔

 


متعلقہ خبریں