وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

وزیراعظم آج طلبہ کیلیے تاریخی اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن پاکستان سٹیزن پورٹل پر شروع کیا گیا ہے جس کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور خود بھی رجسٹریشن کروا کر ٹائیگر فورس کا حصہ بن گئے۔

اس دوران انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے سٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے درخواست ہے کسی جعلی فارم پر رجسٹریشن نہ کریں،رجسٹریشن کا عمل صرف پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ میں بھی وزیراعظم کی ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ ہوں۔

خیال رہے کہ اب تک ملک بھر سے 100 سے زیادہ نوجوان ٹائیگرز فورس پروگرام میں رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں