پی آئی اے کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لانے کیلئے بیجنگ روانہ


اسلام آباد: حکومت پاکستان کی ہدایت  پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لانے کیلئے بیجنگ روانہ ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 8852 اسلام آباد سے بیجنگ کیلئے روانہ ہو گئی۔ پرواز میں ہوابازوں کے ہمراہ 7 رکنی پی آئی اے لوڈنگ عملہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

ترجمان کے مطابق پرواز کل صبح ایک بجے بیجنگ سے 52  ٹن سے زیادہ سامان لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔ سامان میں حفاظتی کٹس، ماسک، ٹسٹینگ کٹس اور دیگر آلات شامل  ہیں۔

ترجمان کے مطابق جب بھی وطن کو ضرورت پڑی پی آئی اے صف اول میں نظر آئے گی۔


متعلقہ خبریں