’ درجہ حرارت میں اضافے سےکورونا وائرس مر جاتا ہے‘


مکاؤ: ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے کورونا وائرس مر جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کی جانب کی گئی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس چار ڈگری سینٹی گریڈ پر سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے جبکہ ستر ڈگری پر وائرس پانچ منٹ کے اندر مر جاتا ہے۔

کورونا وائرس جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس فیس ماسک کی بیرونی سطح پر بھی ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ  بائیس ڈگری پر کورونا چار دن تک زندہ رہ سکتا ہے جبکہ سنتیس ڈگری پر مہلک وائرس دو دن سے زیادہ متحرک نہیں رہ سکتا اور چھپن ڈگری پر جان لیوا وائرس تیس منٹ کے اندر ختم ہو سکتا ہے۔

سائسندانوں کا کہنا ہے کہ روم ٹیمپریچر میں کورونا وائرس میڈیکل فیس ماسک کی بیرونی سطح پر ایک ہفتہ باقی رہ سکتا ہے۔

جبکہ کاغذ پر وائرس تین گھنٹے سے کم زندہ رہتا ہے،کپڑوں اور لکڑی پر وائرس دو دن سے زیادہ نہیں رہ سکتا، گلاس پر چار دن تک، اسٹیل اور پلاسٹک پر کورونا وائرس ایک ہفتہ تک زندہ رہ سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں