کورونا وائرس: ‘وسائل کے استعمال کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے’


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں وسائل کے استعمال کی شفافیت کو نگرانی کے ذریعہ یقینی بنایا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل کے استعمال کی پارلیمانی نگرانی بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ بن کر ظاہر ہو رہی، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کورونا وائرس کا معاملہ عوامی صحت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان یہ جنگ محدود وسائل اور فنڈز سے لڑ رہا ہے۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کااجلاس بلانے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں