ن لیگ نے قومی سطح پر ایکشن پلان دینے کا اعلان کردیا

ہمارے اراکین کو ووٹ بدلنے کے لیے کہا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: ر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف قومی سطح پرایک ایکشن پلان دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایکشن پلان کے دو پہلو ہیں۔

ن لیگ: وزیراعظم کی بطور وزیر صحت کارکردگی صفر قرار

ہم نیوز نے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نے کورونا وائرس کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ پھیلاؤ کو روکا جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب سماجی فاصلہ ہے اور آج پورا پاکستان لاک ڈاؤن نہیں ہے۔

ٹائیگر فورس کے نام پر ڈیم فول بنانے کی کوشش ہے، مریم اورنگزیب

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پورے ملک کے لیے ایک متفقہ اسٹریٹجی کی ضرورت ہے جو عوام کے سامنے رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا شخص ہونا چاہیے جو پورے پاکستان کو حالات سے آگاہ کرسکے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ معاشی عمل کو جاری رہنا چاہیے اور سماجی فاصلے کو خود ہم نے طے کرنا ہے۔

کورونا وائرس، حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، شہباز شریف

انہوں نےخبردار کیا کہ اگر احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد نہ کیا گیا تو کورونا وائرس پھیلتا جائے گا۔


متعلقہ خبریں