پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمان سپرد خاک


کراچی: پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمان کو کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

میر جاوید رحمان پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ روا وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ کے ڈی اے اسکیم ون میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں: پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمان انتقال کرگئے

کورونا وائرس سے بچاو کے لیے جاری احتیاطی تدابیر کے تحت میر جاوید رحمان کے نماز جنازہ میں صرف جیو اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان اور اہلخانہ کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

 

اسپتال کی رپورٹ کے مطابق میر جاوید رحمان کو دوران علاج دل کو دورہ پڑا تھا۔ وہ کئی روز تک اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج رہے۔

مرحوم جاوید رحمان جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے اور جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی تھے۔


متعلقہ خبریں