مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی سطح پرمرحلہ وارلاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے آرمی چیف کا سول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پانچ اپریل سے پروازوں کی بحالی کی تجویز بھی زیر غورآئی۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ علاقے جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں حالات کا جائزہ لے کر لاک ڈاؤن کو سخت کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کچھ دیر قبل کہا تھاکہ این سی سی کی میٹنگ میں فیصلہ کریں گے کہ بندشیں کم کی جائیں یا بڑھائی جائیں۔

ہیلتھ ورکرز مجاہد اور ذخیرہ اندوز ملک دشمن ہیں، اسد عمر

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی دکانوں کو کھلا رکھنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ سروسز اور صنعتیں جو بنیادی ضروریات کی اشیا بناتی ہیں، کھلی رہیں گی۔


متعلقہ خبریں