‘کورونا وائرس کیخلاف 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا’

کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 2 ہفتے لاک ڈاؤن جاری رکھاجائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رکھنا بہت ضروری ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ مشترکہ طور پرفیصلہ ہوا ہے کہ یکم سے 14 اپریل تک موجودہ صورتحال کوجاری رکھا جائیگا۔

مزید پڑھیں: کورونا سے پاکستان میں 26 اموات، 2071 متاثر

انہوں نے کہا کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) میٹنگ میں فیصلہ کریں گے کہ بندش کم کی جائے یا بڑھائی جائے۔ وہ سروسز اور صنعتیں جو بنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہیں کھلی رہیں گی۔

اسد عمر نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا  اور ادویات کی صنعتوں کو مکمل طور پر کھلا رکھنا بہت ضروری ہے، گڈزٹرانسپورٹ پرکوئی بندش نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ این سی سی کے فیصلے  پرعملدرآمد یقینی بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں