یورپ کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں، ہلاکتیں 30 ہزار سے بڑھ گئیں


چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی وبا کوویڈ 19 کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ یورپ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت پکڑتا جا رہا ہے۔

ورلڈ ومیٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث یورپین ممالک میں اب تک 30 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ لاکھوں لوگ اس وبا سے متاثر ہیں۔

یورپین ممالک میں کورونا سے سب زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں 12 ہزار 428 افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ پانچ ہزار 792 متاثر ہیں۔

’ درجہ حرارت میں اضافے سےکورونا وائرس مر جاتا ہے‘

اس کے علاوہ اسپین میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9,053 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 136 ہے۔

فرانس میں 3,523 ، برطانیہ میں 2,352، نیدرلینڈز میں 1,173، بیلجیئم میں 828، سویئزرلینڈ میں 461 اور سویڈن میں 239 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 43275 افراد جاں بحق اور آٹھ لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ وائرس نے دو سو دو ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

امریکہ میں کورونا کے سبب چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں اڑتیس سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں