یو اے ای سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا


اسلام آباد: چین کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا امدادی سامان پاکستان لایا گیا ہے۔ طیارے میں 30 کارٹن ادویات اور 4 کارٹن کورونا وائرس سیفٹی کٹس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

ذرائع کے مطابق یو اے ای کے سیکریٹری اور این ڈی ایم کے حکام نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر امدادی سامان وصول کیا۔


متعلقہ خبریں