اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد: بیجنگ سے آنے والی فلائٹ میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث ہیلتھ  ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہیلتھ سروسز نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کرتے ہوئے اسپتالوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

چاہتا ہوں نوجوان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم

وزارت ہیلتھ سروسز نےکورونا وائرس کے پھیلاوَ کے خدشات کے باعث نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے نئےمراسلہ میں وفاقی اسپتالوں کےسربراہان کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔

مراسلے کے مطابق تمام وفاقی اسپتالوں کی او پی ڈی سروسز تا حکم ثانی بند رہیں گی۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد 2071 ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں 6، بلوچستان 158، گلگت بلتستان 184، اسلام آباد 54، خیبر پختونخوا 253، پنجاب 740 اور سندھ میں 676 کورونا وائرس کے مریض رپورٹ پوئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس آئسولیشن کی سہولیات کے حامل اسپتالوں کی مجموعی تعداد 414 ہے جن میں 6335 بیڈز کی سہولیات موجود ہیں اور ان میں 861 مریض زیر علاج ہیں۔

ملک بھرمیں 171 مقامات پر کورنٹائن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 8893 افراد کو رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے زیر علاج 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں