کراچی: رضویہ کی عمارت میں دراڑ پڑ گئی،مکین باہر نکل آئے

کراچی: رضویہ کی عمارت میں دراڑ پڑ گئی،مکین باہر نکل آئے

کراچی: شہر قائد کے علاقے رضویہ ٹاؤن میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دراڑ پڑ گئی ہے جس کے بعد عمارت کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے ہیں۔

کراچی: عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان 9 افراد کھو بیٹھا، ورثا غم سے نڈھال

ہم نیوز کے مطابق رضویہ ٹاؤن میں واقع عمارت میں پڑنے والی دراڑ کا جائزہ لینے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔

عمارت میں دراڑ پڑنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اورامدادی رضاکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جب کہ اہل محلہ بھی جمع  ہیں۔

جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں کے مطابق بظاہر عمارت مخدوش نہیں ہے اور نہ ہی کسی جانب جھکی ہوئی دکھائی دے  رہی ہے لیکن ماہرانہ رائے معلوم کرنے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کو طلب کیا گیا ہے۔

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، بلڈر گرفتار

ہم نیوز کے مطابق موقع پر موجود پولیس کا مؤقف ہے کہ ایس بی سی اے سے مؤقف لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جا سکے گا۔

جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فی الوقت عمارت سے گھبراہٹ میں باہر آنے والے مکینوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت اور طبی ماہرین نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سماجی رابطوں کو محدود کریں اور گھروں میں رہیں۔

کراچی میں گزشتہ دنوں بھی ایک عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 28 قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئی تھیں۔

سانحہ گلبہار کے متاثرین کو عمارت تعمیر کرکے دوں گا،پی ٹی آئی رہنما

متاثرین نے اس پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس وقت مظاہرین سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو گھر بنا کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں