کورونا وائرس مقامی حالات کے مطابق شکلیں تبدیل کررہاہے، پاکستانی سائنسدان


کراچی: پاکستانی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مقامی حالات کے مطابق جینیاتی تبدیلیا ں ہورہی ہیں اور وہ مختلف شکلیں تبدیل کررہا ہے۔

ترجمان ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں مقامی کورونا وائرس میں جینیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی سربراہی میں کام کرنے والی ریسرچ ٹیم کی تحقیق جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: پوش علاقے میں کورونا کی دوا دینے والا جعلساز ڈاکٹر گرفتار

ترجمان کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کی ریسرچ لیبارٹری میں مقامی کورونا وائرس کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ریسرچ ڈاؤ یونیورسٹی کی جدید آلات سے لیس بی ایس ایل تھری وائرولوجی لیب میں کی گئی۔

اب تک کی ریسرچ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وائرس مقامی حالات کے مطابق اپنی شکلیں تبدیل کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں