پاکستان کا افغان قیادت کی طرف سے مذاکراتی ٹیم کے اعلان کا خیرمقدم

پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے افغان قیادت کی طرف سے مذاکراتی ٹیم کےاعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان قیادت کی طرف سےمفاہمتی عمل کے لیے یہ اہم قدم ہے، امریکا اور افغان طالبان کےدرمیان امن معاہدہ افغان امن عمل کے لیے بہترین موقع ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان قیادت مل کراتحاد کےساتھ ملکی مفاد میں اس سے مستفید ہو سکتی ہے،امید ہےکہ تمام متعلقہ پارٹیز ملکی مفاد میں تشدد میں کمی کے لیے کام کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن، جمہوری، متحد اور مستحکم افغانستان کے لیےحمایت جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں