وزیراعلیٰ: لاک ڈاؤن کی معیاد میں توسیع کی حمایت کردی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں لاک ڈاؤن کی معیاد میں توسیع کی حمایت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھا چکے ہیں۔

‘کورونا وائرس کیخلاف 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا’

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ یقین دہانی وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کرائی جس میں انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلیٰ سطحی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خوراک سندھ نے گزشتہ پیر سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے امسال 1.4 ملین ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ گھروں سے نکل رہے ہیں، وزیر تعلیم سندھ

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیا کی ٹرانسپورٹ کا آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ادویات اور کھانے پینے کی اشیا سے متعلق کاروبار اور صنعتی امور بھی انجام دیے جارہے ہیں۔

 لاک ڈاؤن سے جڑے حقائق تلخ  ہیں، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے دوران مؤقف اپنایا کہ بلاشبہ ہم ایک غیر معمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں