بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کی تاریخ میں مزید توسیع


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بین الاقوامی فضائی آپریشن منسوخ کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا بیرون ملک کے لیے فضائی آپریشن 11 اپریل رات 12 بجے تک بند رہے گا جبکہ سفارتی عملے، کارگو فلائٹس اور خصوصی طیاروں کو پابندی سے استثنی حاصل ہو گا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق کسی پرواز کو خصوصی اجازت ملنے پر پروان بھرنے اور لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہدایت کی تھی کہ تمام ایئر لائنز اپنے طیاروں کو مسافروں کو بٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کریں گی۔

سی اے اے: آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ سے استشنیٰ

سی اے اے نے کورونا وائرس سے روک تھام یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کے لیے 21 نکاتی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

سی اے اے کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری کے حوالے سے تمام ایئر لائنز کو باقاعدہ خط بھیج دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سب کے لیے جاری کردہ 21 نکات پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔

پی آئی اے کو بھیجے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر چار اپریل سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل جاتی ہے تو جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پرعملد رآمد یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں