لوگ کورونا وائرس سے بچاوْ کیلئے مفلر پہن سکتے ہیں، ٹرمپ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مفلر یا اسکارف پہن سکتے ہیں۔

وائٹ ہاوْس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کے پاس مفلر اور اسکارف موجود ہیں، کورونا وائرس کے خلاف انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاوْس کی کورونا ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے انہیں بتایا ہے کہ لوگوں میں فیس ماسک کے وسیع استعمال کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، سرد جنگ کے حریفوں کے اختلافات ختم


انہوں نے کہا کہ ہم لاکھوں کی تعداد میں ماسک بنا رہے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسپتالوں تک پہنچ جائیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ماسک استعمال کرنے کے حوالے سے ہر کوئی اسپتالوں کو مقابلہ کرے۔ اس وقت اسپتالوں میں ماسک کی اشد ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں