‘کورونا ریلیف پیکج کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے گا’


اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف پیکج کے شفاف اور صحیح استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے تاجر برادری کے ساتھ ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یومیہ اجرتی ملازمین اور مزدوروں کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے درست اور موزوں استعمال کے منصوبہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاجر برادری نے مشیر خزانہ کو کاروباری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس کے سبب عالمی سطح پر معاشی تباہی کا خدشہ

اجلاس میں عالمی اقتصادی مسائل اور ان کے پاکستان پر اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ تاجر برادری نے ری فنڈ کا عمل تیز کرنے کی درخواست کردی۔

مشیر خزانہ نے چیئرپرسن ایف بی آر کو ری فنڈ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ امید ہے کہ بحران کے خاتمے پر برآمدی شعبہ اپنے وعدے پورے کریگا۔


متعلقہ خبریں