ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن لانے کا فیصلہ

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کےلیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز استنبول جائے گی۔

کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ہم نیوز نے ترجمان سی اے اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی  کے-781 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر ٹورنٹو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق ٹورنٹو میں مسافروں کو اتارنے کے بعد خالی طیارہ استنبول کے لیے روانہ ہو گا اور وہاں سے پھنسے ہوئے تمام پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس آئے گا۔

پی آئی اے: غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے شہر استنبول سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے لیے سی اے اے نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پراترتے ہی اسکریننگ کی جائے گی۔

کورونا: پی آئی اے کی خصوصی پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ

استنبول سے وطن آنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم وصول کیے جائیں گے۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پرکسی بھی مسافر کو قرنطینہ منتقل کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں