’کورونا مریضوں کی تعداد رپورٹ ہونے والے کیسز سے دس گنا زیادہ ہے‘



اسلام آباد:خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے انکشا ف کیا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد اصل نمبرز سے کہیں زیادہ ہیں ۔ 

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت کے پی نے کہا کہ اب تک جو کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہ اصل تعداد سے بہت کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد رپورٹ ہونے والے کیسز سے دس گنا زیادہ ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ اب متفقہ فیصلے سے لاک ڈاون کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ایک دو شخصیات اب سیاست کی وجہ سے مخالفت کررہی ہیں انہیں چاہیئے کہ اب اس لاک ڈاون کو موثر بنانے میں مدد دیں۔


متعلقہ خبریں