کالعدم تنظیم داعش کا دہشتگرد گرفتار


لاہور: کاوْنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)  نے  کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر گجرانوالہ کے علاقہ میں آپریشن کیا گیا۔ دوران کارروائی ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے افسر شہید

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت زین العابدین کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گرد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں