کورونا: اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 727جاں بحق

کورونا: اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 727جاں بحق

روم: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 727 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہزار 155 ہوگئی ہے۔

یورپ کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں، ہلاکتیں 30 ہزار سے بڑھ گئیں

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے متاثرہ مزید چار ہزار 728 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ دس ہزار ہوگئی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق سعودی عرب میں بھی ایک دن کے اندر مزید چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 16 ہوگئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودع عرب میں بھی مزید 157 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 720 ہو گئی ہے۔

’کورونا مریضوں کی تعداد رپورٹ ہونے والے کیسز سے دس گنا زیادہ ہے‘

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ مغربی ممالک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شدید ترہوتا جارہا ہے۔

ورلڈ ومیٹر کی جانب سے چند گھنٹے قبل جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث مغربی ممالک میں 30 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔

چین کے بعد کورونا کا نیا شکار یورپی ممالک

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے سبب چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔ امریکہ میں 38 سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب جانوں کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 88 ہزار متاثرین میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں