‘کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا نام تبدیل کیا جائے’


کراچی: وزیر اطلاعات سندھ  ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا نام تبدیل کیا جائے کیونکہ اس سے سیاسی عمل کی جھلک نظر آتی ہے۔

وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستحق افراد میں رقم تقسیم کرنے کے حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا موجود ہے جس سے مدد لی جاسکتی ہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ بلا تفریق خدمت کرے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سفید پوش لوگ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے نہ قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں۔ امداد فراہم کرنے کیلئے رش نہیں لگانا چاہتے ورنہ لاک ڈاؤن کا مقصد ہی ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو 15 ہزار ماہانہ امدادی رقم دینے کی تجویز دی ہے۔


متعلقہ خبریں