مشکلات ہیں، وسائل کم ہیں لیکن عزائم بلند ہیں: مانڈوی والا

مختلف بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی پیسے وصول کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث پاکستان مشکلا ت سے دوچار ہے اور وسائل کم ہیں لیکن عوام کے عزائم بلند ہیں۔

کورونا سے پاکستان میں 26 اموات، 2104 متاثر

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سب کو مل کر کورونا وائرس پہ قابو پانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت ترقیافتہ ممالک بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ قومی یکجہتی کے ذریعے ہی ہم موجودہ گھمبیرصورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسپتالوں کے لیے آلات کی ضرورت ہے اور دیگر متعلقہ اشیا بھی درکار ہیں۔

’کورونا مریضوں کی تعداد رپورٹ ہونے والے کیسز سے دس گنا زیادہ ہے‘

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی نے گزشتہ روز حکومت سندھ کو دو ہزار ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی تھیں۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرصوبائی وزیر صحت کو دو ہزار ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی ہیں۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید ٹیسٹنگ کٹس اور ماسک پنجاب، کے پی اور بلوچستان کی حکومتوں کو بھی دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سلیم مانڈوی والا نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ انہیں مزید ٹیسٹنگ کٹس اور ماسک ملیں گے تو وہ انہیں اسپتالوں میں بھی تقسیم کریں گے۔

‘کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا نام تبدیل کیا جائے’

پی پی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی لباس کا بھی وہ بندوبست کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیک کام میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


متعلقہ خبریں