کورونا: دنیا میں 46 ہزار 332 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 46 ہزار 332 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔ دنیا بھر میں متاثرین کورونا وائرس کی تعداد اس وقت تک 9 لاکھ 23 ہزار 942 ہو چکی ہے۔

کورونا: اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 727جاں بحق

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوری دنیا میں ایک لاکھ 93 ہزار 405 افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نےاپنی مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت اس مہلک مرض کو شکست دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں چار ہزار 528، اٹلی میں چار ہزار 728، اسپین میں 9 ہزار 53، چین میں تین ہزار 312، جرمنی میں 858، فرانس میں چار ہزار 32،
ایران میں تین ہزار 36، برطانیہ میں دو ہزار 352 اور سوئٹزرلینڈ میں 461 افراد نے دار فانی سے کوچ کیا ہے۔

لوگ کورونا وائرس سے بچاوْ کیلئے مفلر پہن سکتے ہیں، ٹرمپ

کورونا وائرس نے اب تک ترکی میں 227، بیلجیم میں 828، نیدر لینڈ میں 828، آسٹریا میں 146، جنوبی کوریا میں 165، کینیڈا میں 108، پرتگال میں 187، برازیل میں 206، اسرائیل میں 25، سوئیڈن میں 239، آسٹریلیا میں 21، ناروے میں 44، آئر لینڈ میں 85، ڈنمارک میں 104، چلی میں 16، ملائیشیا میں 45، روس میں 24، ایکواڈورمیں 93 اوررومانیہ میں86 افراد کی جانیں لی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پولینڈ میں 36 ،لکسمبرگ میں 29، فلپائن میں 96، جاپان میں 57، پاکستان میں 27، بھارت میں 45، تھائی لینڈ میں 12، سعودی عرب میں 16، انڈونیشیا میں 157، فن لینڈ میں 17 ، یونان میں50، جنوبی افریقہ میں پانچ، پیرومیں 30، جمہوریہ ڈومینکن میں 57، آئس لینڈ میں دو، میکسیکو میں 29 ، پانامہ میں 30، سربیا میں 28، سنگاپورمیں تین، کروشیا میں چھ، کولمبیا میں 16، الجیریا میں 58، سلوانیا میں 15، قطرمیں دو، ایسٹونیا میں پانچ، ہانگ کانگ میں چار، مصر میں 46، نیوزی لینڈ میں ایک، عراق میں 50، یوکرائن میں 17، یو اے ای میں چھ اور مراکو میں 37 افراد نے اپنے پیاروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سوگوار چھوڑا ہے۔

’کورونا مریضوں کی تعداد رپورٹ ہونے والے کیسز سے دس گنا زیادہ ہے‘

ذرائع ابلاغ کے مطابق لتھونیا میں آٹھ، آرمینیا میں چار، بحرین میں چار، ہنگری میں 20، لبنان میں 14، بوسنیا ہرزیگوینا میں 13، تیونس میں 12، مالدوا میں پانچ، بلغاریہ میں دس، سلواکیہ میں ایک، قازقستان میں تین، آذربائیجان میں پانچ، جنوبی مقدونیہ میں گیارہ، یوروگوا میں دو،  تائیوان میں پانچ، اردن میں پانچ، قبرص میں 9، البانیہ میں 15، سان مارینو میں 26، کیمرون میں چھ، عمان میں ایک، افغانستان میں چار، گھانا میں پانچ اور سینیگال میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کورونا سے پاکستان میں 26 اموات، 2104 متاثر

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ازبکستان میں دو،آئیوری کوسٹ میں ایک، ہندروس میں دس، چینل آئی لینڈ میں تین، موریطانیہ میں چھ، نائیجیریا میں دو، سری لنکا میں دو، وینزویلا میں تین، فلسطین میں ایک، برونائی میں ایک بولیوا میں سات، کینیا میں ایک، موناکو میں ایک بنگلہ دیش میں چھ، گوئٹے مالا میں ایک، نائجیر میں تین، تنزانیہ میں ایک، میانمار میں ایک اور انگولا میں ایک شخص نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد داغ مفارقت دیا ہے۔


متعلقہ خبریں