پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 845 ہو گئی

 پنجاب میں کورونا کے 294 نئے کیسز رپورٹ، مزید 5 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے صوبہ بھر میں کیسز کی تعداد 845 تک پہنچ چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور178، قصور ایک، ننکانہ راولپنڈی 51، جہلم 28 اوراٹک میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ 13،گجرات 90 ، منڈی بہاءالدین 4،حافظ آباد 5،ناروال 2، سیالکوٹ ایک، سرگودھا 10 اور میانوالی میں 3 خوشاب ایک،ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد میں 9 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رحیم یار خان3،بہاول نگر3،بہاول پور ایک اور لودھراں 2 ، لیہ ایک اور ڈی جی خان سے کورونا کے 5کیسز سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں