کورونا: امریکی ریاست فلوریڈا بھی 30 دن کے لیے لاک ڈاؤن

کورونا: امریکی ریاست فلوریڈا بھی 30 دن کے لیے لاک ڈاؤن

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کو بھی آئندہ 30 دن کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ریاست کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان گورنر فلوریڈا نے کیا ہے۔

کورونا: دنیا میں 46 ہزار 332 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سائٹس (Ron DeSantis) کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اب لوگ انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں جو حکم گورنر نے آج جاری کیا ہے ویسا ہی حکمنامہ ملک کی 30 مختلف ریاستوں کے گورنرز پہلے ہی جاری کرچکے ہیں۔

کورونا: اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 727جاں بحق

فلوریڈا کے گورنر کو لاک ڈاؤن کا حکمنامہ جاری نہ کرنے کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

فلوریڈا کے متعلق ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اب تک سات ہزار کورونا متاثرین کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 46 ہزار 332 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

کورونا: دنیا میں 46 ہزار 332 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں متاثرین کورونا وائرس کی تعداد 9 لاکھ 23 ہزار 942 ہو چکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف امریکہ میں چار ہزار 528 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں