ہشیار: راشن لے کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

ہشیار: راشن لے کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

کراچی: کراچی پولیس کو متاثرین کے نام پہ راشن لے کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

 شہری کراچی پولیس کی مدد کریں اور اپنے گھروں سے نہ نکلیں، سرفراز احمد

ہم نیوز کے مطابق یہ ہدایت ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کی جس میں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاک ڈاوَن کو مؤثر بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی اور اس کے مختلف پہلوؤں پہ غورو خوص کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ لاک ڈاوَن میں اضافے سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگین صورتحال پر قابو پانےکے لیے پولیس کی تیاری مکمل ہونی چاہیے۔

کراچی پولیس کے سربراہ نے دوران اجلاس نے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیزکو ہدایت کی کہ وہ اپنی بہترین نفری تعینات کریں۔

سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ پولیس انٹیلی جنس کی مدد سے ایسے علاقوں کی معلومات لے جہاں ضروریات زندگی کی اشیا کم ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اہلکاروں کو ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے ضروری سامان مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں کومستحق لوگوں کی نشاندہی کرتے رہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی ایکشن جاری رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن کے دوران جھوٹی اطلاع یا شکایت کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

پولیس افسران کو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سڑکوں پہ راشن تقسیم نہ ہونے دیں اور اس بات کو یقینی بنائی کہ راشن گھر گھر جا کر تقسیم کیا جائے تاکہ لوگوں کا مجمع اکھٹا نہ ہو۔

رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بینکوں، مارکیٹوں اور دکانوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں اور خاص خیال رکھیں۔


متعلقہ خبریں