ایران سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے، امریکی صدر


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے تاہم ایران کے لیے کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم طبی ساز و سامان تیار کر رہے ہیں ہمیں نیویارک سے پیار ہے اور نیویارک کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ دنیا بھر سے امریکہ میں کارگو طیارے ضروری اشیا لے کر آ رہے ہیں جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے حفاظتی اشیا بھی فراہم کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ نیشنل گارڈز کو پورے ملک میں متحرک کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 5 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا: امریکی ریاست فلوریڈا بھی 30 دن کے لیے لاک ڈاؤن

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 47 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں