ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا


اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں جمعرات کو موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ کو بھی ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

بالاکوٹ میں 39 ملی میٹر، کالام میں 27 ملی میٹر، مالم جبہ 23 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ 21 ملی میٹر، اسلام آباد 13 ملی میٹر، مری میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ڈینئیل پرل قتل کیس، عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں