خیرپور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


خیرپور: سندھ کے ضلع خیرپور میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق خیر پور کے نواحی گاؤں میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی۔ اس دوران مالک مکان کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل ہونے والوں میں باپ، بھائی اور دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس نے چاروں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں لاہورمیں ناکوں پر روکے جانے والےشہریوں کی تعداد 75 ہزارسے زائد


متعلقہ خبریں