پیسیو امیونائزیشن: ڈاکٹر طاہر شمسی کی درخواست قبول کر لی، یاسمین راشد


اسلام آباد: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی پیسیو امیونائزیشن کے ذریعے کورونا وائرس کے علاج کی درخواست قبول کر لی ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وائرس سے نمٹنے لیے کوئی دوائی استعمال نہیں ہوئی نہ کی جاسکتی ہے، وائرس جلدی پھیلنے کی وجہ سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہوتا ہے۔

کورونا وائرس، چین سے امدادی سامان لے کر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی کیسز بڑھ گئے تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیسز کم ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وائرس جلد پھیلتا ہے شہریوں کو احتیاط برتنی ہوگی، پنجاب میں کچھ مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور ایکسپو سنٹر میں ایک ہزار بیڈز کا اسپتال  بن چکا ہے، پنجاب میں کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق  ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد2291ہے اور 31 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس: پولیس والے پر کھانسنے کے جرم میں 6 ماہ قید

کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں62، پنجاب845، سندھ 743، خیبرپختونخوا276، بلوچستان169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں187 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب9، پنجاب11،خیبرپختونخوا8، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 107 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں