کورونا کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہےہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایکسپو سنٹر میں 9 دن میں 1000 بستروں کا اسپتال بنانا کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ طبقوں کے لیے معاشی پیکج کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت جزوی لاک ڈاؤن میں عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر بدلتی صورتحال کے مطابق انتظامی فیصلے کر رہے ہیں۔

کوروناوائرس: گھرمیں نماز جمعہ کی ادائیگی کے متعلق فتویٰ جاری

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کوشش ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو کم ترین سطح تک روکا جائے،  عوام سے درخواست ہے سماجی دوری اختیار کریں، گھروں میں رہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد2291ہے اور 31 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں62، پنجاب845، سندھ 743، خیبرپختونخوا276، بلوچستان169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں187 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب9، پنجاب11،خیبرپختونخوا8، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 107 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

کتے کوروناوائرس سےمتاثرہ مریض کا سراغ لگائیں گے

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں