حزب اختلاف کو کورونا پر سیاست سے باز رہنا چاہیے، عثمان ڈار

پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کو کورونا پر سیاست سے باز رہنا چاہیے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس کے بہادر جوان بہترین کردار ادا کریں گے۔ ٹائیگر فورس تمام صوبوں سے ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔

انہوں نے حزب اختلاف وزیر اعظم عمران خان کے ہر اقدام پر تنقید کرتے ہیں انہیں اس بات کا غم ہے کہ وزیر اعظم کی ایک کال پر نوجوان خدمت کے لیے تیار ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ملک کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے اس پر بھی حزب اختلاف سیاست کر رہی ہے۔ موجودہ صورتحال میں اشیا ئے خورونوش کی سپلائی چیلنج ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس فوڈ سپلائی کا کام کرے گی، رضاکاروں کو ہدایت نامہ فراہم کیا جائے گا جبکہ ٹائیگر فورس کے رضاکار ان لوگو ں تک جائیں گے جو کھانا بھی نہیں بنا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں 85 ہزارفیس ماسک خیبر پختونخوا کے قرنطینہ سنٹرز کےلیےروانہ

حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اس وقت حزب اختلاف کو کورونا پر سیاست سے باز رہنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں