کوروناوائرس: لاک ڈاؤن پالتو جانوروں اور پرندوں بھی متاثر

کوروناوائرس: لاک ڈاؤن پالتو جانوروں اور پرندوں پر بھی بھاری پڑ گیا

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوروناوائرس کے سبب لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن پالتو جانوروں اور پرندوں پر بھی بھاری پڑ گیا۔

کاروبار زندگی معطل ہونے کے سبب گھروں میں محصور شہریوں کیلئے اپنے پالتو پرندوں کی چہچہاہٹ برقرار رکھنا امتحان بن چکا ہے۔

دکانیں بند ہونے پر شہریوں کو گھروں میں پالے ہوئے پرندوں کی خوراک خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاک ڈاون کے دوران ٹولنٹن مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر فیڈ کی فروخت کیلئے دکانیں کھولنے کی اجات تو دی گئی ہے مگر صرف دو گھنٹے کی۔

جس کے باعث دکانوں پر رش لگنے سے سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدبیر پر عملدرآمد ممکن نہیں ہوتا اور نہ ہی شہری کم وقت میں پرندوں کی خوراک خرید سکتے ہیں۔

کمشنر لاہور کی جانب سے برڈز فیڈ کی دکانیں دوپہر دو سے چار بجے تک کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ اس دوران پرندوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں