ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کا حکومت سے بیل آؤٹ پیکج کا مطالبہ

ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کا حکومت سے بیل آؤٹ پیکج کا مطالبہ

لاہور: ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے بیل آؤٹ پیکج کا مطالبہ کر دیا۔

ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے کنوینئر ایوب نسیم نے کورونا وائرس کی وجہ سے ٹریول انڈسٹری کی بدحالی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، ٹریول انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اور سالانہ اربوں روپے ٹیکس کی مد میں حکومت کو دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے کوئی مالی معاونت نہیں چاہتے، ہم نے اربوں روپے ائر لائن کو ایڈوانس دیا ہوا ہے جبکہ اب ائرلائن پیسوں کی واپسی کے لیے بہانے کر رہی ہیں اور ٹریول ایجنٹس نے لوگوں کی رقم واپس دینی ہے۔

ایوب نسیم نے کہا کہ حکومت نے اگر ہمیں ائرلائنز سے رقم واپس نہ دلائی تو ہم خود کشیوں تک چلے جائیں گے۔ ہمیں وزیر اعظم کو لکھے گئے خط پر مذاکرات کے لیے بلایا جائے اور چیف جسٹس پاکستان ہمارے معاملے میں سوموٹو ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہماری رقم واپس نہ دلوائی تو فاقوں کی نوبت آجائے گی۔ پی آئی اے کے ساتھ کوئی بھی ائرلائن آپریشن بحال کرتی ہے تو ٹریول ایجنٹس کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔

ٹریول ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹریول ایجنٹس کو صبح 12 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریول ایجنسی کھولنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ بند ہونے سے 26 ارب روہے کے ٹکٹوں کی واپسی کی درخواست جا چکی ہے جبکہ سعودی حکومت کو ویزوں کی مد میں اربوں روپے بھی جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حزب اختلاف کو کورونا پر سیاست سے باز رہنا چاہیے، عثمان ڈار

ٹریول ایجنٹس نے کہا کہ ہمارا بیل آؤٹ پیکج میں سب سے بڑا مطالبہ پیسوں کی واپسی کا ہے جو ائرلائنز نہیں دے رہیں اور ہم گزشتہ 3 ماہ سے زیر عتاب ہیں۔

ٹریول ایجنٹس نے واضح کہا کہ اگر حکومت نے ہماری بات نہ سنی تو ہم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔


متعلقہ خبریں