دنیا کے بڑے شہر: کون کتنی آبادی رکھتا ہے؟


اسلام آباد: دنیا عالمی گاؤں بن کر جتنا چاہے سکڑے بڑے شہر پھر بھی وسعت اختیار کر رہے ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سے ملک کا شہر آبادی کے اعتبار سے فہرست میں کس نمبر پر ہے۔

ایک کھرب سے زائد لوگ دنیا کے تین سو بڑے شہروں میں مقیم ہیں۔ گویا کرہ ارض کی آبادی کا 13 فیصد حصہ تین سو بڑے شہروں میں زندگی گزاررہا ہے۔

پیراگوئے، نیوزی لینڈ، ڈنمارک اورآئرلینڈ کی کُل آبادی سے زیادہ لوگ صرف لندن شہر میں بستے ہیں۔

ایک سروے کے مطابق چین کے اہم شہر شنگھائی، ترک دارالحکومت استنبول، پاکستان کے معاشی حب کراچی، بنگلہ دیش کےدارالحکومت ڈھاکا، جاپان کے کیپٹل ٹوکیو اور روسی دارالحکومت ماسکو سمیت ہر شہر کی آبادی ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہے جب کہ جکارتہ، کیرو اور میکسیکو سٹی میں 90 لاکھ سے ایک کروڑ افراد آباد ہیں۔

چین کا شہر شنگھائی سب سے زیادہ آبادی کا مسکن ہے۔ یہاں کے مکینوں کی تعداد دو کروڑ 41 ہزار بتائی جاتی ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کا چھٹا بڑا شہر کہلاتا ہے۔ دنیا کے 158 ملک ایسے ہیں جن کی آبادی کراچی کے مکینوں سے کہیں کم ہے۔ ان ملکوں میں ترکمانستان، کرغیزستان، اسرائیل، تیونس، بیلجئیم، پرتگال، سویڈن، متحدہ عرب امارات اور کیوبا جیسے علاقے شامل ہیں۔

استنبول ایک کروڑ 46لاکھ 57ہزار باشندوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ڈھاکا کی آبادی ایک کروڑ 45 لاکھ سے زائد ہے جو اسے پانچواں بڑا شہر بناتی ہے۔ ساتویں نمبر پر ماسکو ہے جہاں ایک کروڑ 31 لاکھ 57 ہزار لوگ زندگی گزاررہے ہیں، ممبئی ایک کروڑ 24 لاکھ آبادی کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں