ایکسپو سینٹر کراچی میں فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کا افتتاح ہو گیا

نے کہا کہ کورونا وائرس کے مکمل خاتمہ تک فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کام کرتا رہے گا

کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں 1200 بستروں پر مشتمل فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، کور کمانڈر کراچی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے شرکت کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کی تعمیر میں پاک آرمی نے حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا ہے اور پاک فوج کا جذبہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مکمل خاتمہ تک فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کام کرتا رہے گا جبکہ سینٹر کو طویل عرصے تک مکمل فعال رکھنے کے لیے فلاحی اداروں اور مخیر افراد کو آگے آنا ہو گا۔

گورنر سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ آئسو لیشن سینٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے تجویز کردہ حفاظتی اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں کورونا کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہےہیں، فیاض الحسن چوہان

واضح رہے کہ کورونا کی وبا دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں اب تک کورونا سے اموات کی تعداد 31 ہو چکی ہے جبکہ 2 ہزار 2 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں