دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق بہت سےپاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں اور قومی رابطہ کمیٹی نے 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔

شاہ محمود نےبتایا کہ ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے اور ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دوسری ترجیح  وہ پاکستانی ہیں جنکے ویزہ ایکسپائر  ہو چکے ہیں۔ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم طلبہ کوواپس لانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے  4سے 11 اپریل تک بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ پروٹوکول پرمکمل عملدرآمد ہوگا توکراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے۔


متعلقہ خبریں