بلوچستان کے مستحقین افراد میں امداد کی تقسیم پر کام شروع


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس لاک ڈاوْن سے متاثر ہونے والے مستحق افراد میں امداد تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ مستحقین کی امداد کے لیے اہم اقدامات کررہے ہیں، امداد کی تقسیم کے لیے مرحلہ وار کام شروع کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: بلوچستان میں تین نئے کیسز کے بعد تعداد 141 ہوگئی

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ضلعی سطح پر انتہائی ضرورت مند افراد میں رقم تقسیم کی جائے گی۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ سفید پوش لوگ جو بے روز گار ہوگئے ہیں ان کو بھی امداد دی جائے گی۔روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں