کورونا، نسٹ یونیورسٹی نے اسپرے کیلئے ڈرون اور ٹینک تیار کر لیا


اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈرون اور ٹینک تیار کیا ہے جس کی مدد سے سپرے کا جا سکے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مارکیٹ  میں دستیاب زیادہ تر سینی ٹائزرز جعلی ہیں، جعلی سینی ٹائزر  بنانے  والوں پر افسوس ہے۔

کوروناوائرس: لاک ڈاؤن پالتو جانوروں اور پرندوں بھی متاثر

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ڈرون سے اسپرے کا عمل اچھا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام یونیورسٹیز  انتظامیہ کو دعوت دیتے ہیں وہ کورونا وائرس پر ریسرچ کریں، تمام یونیورسٹیز کی لیبارٹریز ریسرچ کے لیے کھلی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے حالات سے سبق سیکھ لیا، کورونا وائرس کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ایک گروپ میں موجود 2 لوگ وائرس کا شکار ہوجاتے ہیں، ہمیں دیکھنا ہے وائرس سے زیادہ تر کون متاثر ہوتے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد2291ہے اور 31 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کرونا وائرس کے سبب اسلام آباد میں62، پنجاب845، سندھ 743، خیبرپختونخوا276، بلوچستان169، آزاد کشمیر9 اور گلگت بلتستان میں187 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہےہیں، فیاض الحسن چوہان

سندھ میں کورونا وائرس کے سبب9، پنجاب11،خیبرپختونخوا8، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں 107 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں