پنجاب میں کورنا وائرس کے مزید 69 کیسز سامنے آ گئے

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورنا وائرس کے مزید 69 کیسز سامنے آئے ہیں اور صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد914 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب میں 11 اموات ہوئی ہیں جب کہ 6 مریض صحت یاب ہو چکے۔

کورونا وائرس کے سبب لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ڈی جی خان سے213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 142 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

لاہورمیں 199، قصور1، ننکانہ صاحب13، راولپنڈی53، جہلم 28 اور اٹک میں کورونا کا ایک مریض موجود ہے۔گوجرانوالہ میں 14، گجرات90، منڈی بہاوالدین14، حافظ آباد5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں۔

ترجمان کے مطابق سیالکوٹ میں ایک، سرگودھا10، میانوالی3، خوشاب1، ملتان2، وہاڑی2، فیصل آباد9 اور رحیم یار خان میں 3 مریض ہیں۔  بہاولنگر3، بہاولپور1، لودھراں 2، لیہ ایک اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔

 


متعلقہ خبریں