محدود وسائل کے باوجود عوام کی بھرپور مدد کر رہے ہیں، محمود خان


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مختلف امدادی ، طبی اور حفاظتی اقدامات کے لیے 32 ارب روپے مختص کر چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار

محمود خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت بھی غریب گھرانوں کی مدد کررہے ہیں،جس میں بھی صوبائی امداد شامل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ قرنطین کیے گئے علاقوں میں راشن کی تقسیم بھی جاری ہے، حفاظتی اقدامات سے مزدور اور غریب طبقہ کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم رکھنے کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کر دی ہیں۔

وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے بے روزگار ہونے والے افراد کو گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا۔

عمران خان نے  پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ بنانےکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

وفاقی حکومت نے غریب خاندانوں کو12 ہزار روپے ماہانہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ملک میں خوراک کی قلت سے نمٹنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

ملک کے تمام صوبوں کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہیں اور ٹرین سروس بھی غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیئے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں