ایمریٹس ایئر لائن کا پروازوں کی بحالی کا اعلان


دبئی: متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن نے محدود پیمانے پر پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمریٹس ایئر لائنز 6 اپریل سے متحدہ عرب امارات سے محدود تعداد میں اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔

مزید پڑھیں: فضائی کرایوں میں عید سے قبل اضافہ

ایئرلائن چیف ایگزیکٹو شیخ احمد بن سعید المخطوم کے مطابق 6 اپریل سے پروازیں ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات سے باہر جانے والے مسافروں کو لے کر جائیں گی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے 25 مارچ سے اپنی تمام مسافر پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔


متعلقہ خبریں