2 لاکھ80 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں، عثمان ڈار

پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہی جس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تشکیل اور رجسٹریشن سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اس دوران عثمان ڈار نے رجسڑیشن کے مرحلے اور تازہ اعداد و شمار پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹوں کے دوران رجسٹر نوجوانوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کو میرٹ پر قرض ملے گا، عثمان ڈار

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے  ساڑھے 6 ہزار خواتین نے بھی خود کو رجسٹر کروایا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان ن نوجوانوں کی جانب سے زبردست ردعمل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے اسی قسم کے جذبے کی امید تھی۔

ان کا کہنا تھا کہنوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جو ہمیں کسی سطح پر مایوس نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں