اسلام آباد پولیس کا تھیلیسمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ


اسلام آباد پولیس کے جوانوں اور افسران نے تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے خون کی ۲۵۰ بوتلیں عطیہ کیں۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار اور چئیرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے خون عطیہ کرنے والے کیمپ کا دورہ بھی کیا۔

کا کہنا تھا کہ  اس موقع پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان (پی آر سی) ابرارالحق  نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد پولیس کے انتہائی شکرگزار ہیں۔

ابراالحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کا کردار مثالی رہا ہے، تعاون باہمی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ لاک ڈاون کے باعث تھیلیسمیا کے مریضوں کو خون کی کمی کا سامنا ہے، والدین کے جگر گوشوں کی زندگیاں بچانے سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے.

یہ بھی پڑھیں: 5 ہزار کارکنوں کو کورونا سے نمٹنے کیلئے تربیت دے رہے ہیں، ابرار الحق

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں میں صف اول میں نظر آئیں گے، اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں