کورونا، فافن کا سیاسی رہنماؤں کو اتفاق پیدا کرنے کا مشورہ

اومیکرون: شعبہ صحت، ترجیحات کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے، فافن

اسلام آباد: فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) کا سیاسی رہنماوَں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اتفاق پیدا کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

فافن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صحت عامہ اورمعیشت کےسنگین بحرانوں کا مقابلہ متحد ہو کر کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں سنگین بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اتفاق رائے سے فیصلے کریں۔

فافن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اپوزیشن کی رائےاور خدشات کو سنے بغیر چلے جانے سے سیاسی اختلافات کو ہوا ملی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے چلےجانے اور ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےقائدین کے بائیکاٹ سےاتفاق رائےکا موقع ضائع ہوا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن کی مثبت تجاویز کو سنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت ایک مثبت پیش رفت تھی۔

 


متعلقہ خبریں