کورونا سے متعلق کثیرالضابطہ ریسرچ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

فوٹو: فائل


اسلام آباڈ؛ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کورونا سے متعلق کثیرالضابطہ ریسرچ کمیٹی قائم کی جائےگی۔

اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی مختلف شعبوں سے متعلق سفارشات مرتب کرےگی۔ کمیٹی سفارشات نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کےسامنے پیش کرےگی۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کورونا کی صورتحال پراجلاس کو بریفنگ دی۔

اسد عمر نے کورونا کی صورتحال پرمعاشی وانتظامی اقدامات اور سندھ سے بلوچستان اورپنجاب کو گندم کی بلاتعطل فراہمی پربریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے پاکستان میں31 افراد ہلاک،2291متاثر

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں حقائق پرمبنی ڈیٹا کی دستیابی ضروری ہے۔ ڈیٹا کی فراہمی سےمتعلق غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسداد کورونا کیلئے دیگرممالک کے اقدامات کا جائزہ لی اجارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں۔  ہمارامقابلہ کورونا سے نہیں، غربت اور بیروزگاری سے بھی ہے۔ ہرفیصلہ زمینی حقائق سامنے رکھتےہوئے کیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں